- وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
- بلوچستان کے سینیٹ انتخابی معرکے میں حکمران اتحاد کام یاب
- کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
- سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے زائد نشست حاصل کرلی
- جامعات کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا گیا
- یہ کتا 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک ہے
- مشروم کے صحت پر مزید مثبت اثرات دریافت
- پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
- عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں
- سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
- گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان
- 12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا، ویڈیو وائرل
- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے ہرادیا
- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
- میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، مزید 6 افراد ہلاک
این اے 120 کی انتخابی مہم، تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھا دیا

حکومتی وسائل بالواسطہ یا بلاواسطہ (ن) لیگی امیدوار کے زیر اثر ہوں گے، پی ٹی آئی
اسلام آباد: تحریک انصاف نے این اے 120 کی انتخابی مہم کے لیے الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھا دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے جس میں این اے 120 کی انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں اراکین اسمبلی کے حلقے کے دورے پر پابندی عائد کی تھی، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کو نوٹی فکیشن کے پیرا نمبر 5 اور 6 پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کا مطمع نظر امیدوار کے لئے خصوصی فوائد کا راستہ روکنا ہے، حزب اختلاف کے رکن کے پاس نا تو وسائل ہیں اور نہ حکومتی اختیار و اسباب جب کہ حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے وسائل پر بھی کوئی اختیار نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی اراکین وسائل و اسباب تک رسائی رکھتے ہیں، حکومتی وسائل بالواسطہ یا بلاواسطہ (ن) لیگی امیدوار کے زیر اثر ہوں گے، الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن پر ہمارا اعتراض معقول اور بالکل جائز ہے ، اس لیے الیکشن کمیشن نوٹی فکیشن سے “اراکین قومی اسمبلی/ صوبائی اسمبلی” جیسے الفاظ حذف کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔