ہالی ووڈ اداکارہ سلمہ ہائیک بھی ’’ٹوائلٹ‘‘ کی حمایت میں بول پڑیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اگست 2017
اکشے کمار نے اپنی کاوش کو سراہنے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا شکریہ ادا کیا— فوٹو : فائل

اکشے کمار نے اپنی کاوش کو سراہنے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا شکریہ ادا کیا— فوٹو : فائل

 ممبئی: ہالی ووڈ اداکارہ سلمہ ہائیک بھی بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کی حمایت کے لئے میدان میں آ گئیں۔

خوبرو اداکارہ سلمہ ہائیک نے اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سلمہ ہائیک نے کہا کہ وہ فلم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور اکشے کمار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ سلمہ ہائیک نے مزید کہا کہ ٹوائلٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور کسی بھی خاتون کو اس کے استعمال میں خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔

اکشے کمار نے بھی سلمہ ہائیک کی نیک خواہشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی چھوٹی سی کاوش کو سراہنے پر ہالی ووڈ اداکارہ کے مشکور ہیں۔

https://twitter.com/akshaykumar/status/896216914464198657

خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ بھارت میں بیت الخلاؤں کی قلت کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ بھارت میں کروڑوں لوگ اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث خواتین رفع حاجت کے لیے باہر جانے پر مجبور ہیں اور اس کی وجہ سے خواتین سے زیادتی کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔