- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
- باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی
- ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہری ملک بدر
- شنیرا اکرم کا ملازم کی بے عزتی کرنے والی خواتین کوانگریزی کا چیلنج
- برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
- علومِ کائنات اور مطالعہ
- پی سی بی نے پاکستان سے باہر نشریاتی حقوق کے معاہدے کرلیے
کوئٹہ دھماکا، واقعے کے بعد علاقے کی فضا تاحال سوگوار
کوئٹہ: گزشتہ روزہونے والے دھماکے کے بعد علاقے کوتاحال فورسز نے گھیرے میں لیا ہوا ہے جب کہ فضا تاحال سوگوار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روزہونے والے کوئٹہ دھماکے کے بعد علاقے کی فضا تاحال سوگوار ہے، علاقے کی تمام دکانیں بند جب کہ شہریوں اوراڈے سے دیگر شہروں کو جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تجارتی علاقے بند ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری رات گئے وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس احسن محبوب سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ، 8 جوانوں سمیت 15 افراد جاں بحق
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے مل کردہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کریں گے اور صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گے۔ شرکا نے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہ ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن تیز کئے جائیں گے جب کہ صوبے بھرمیں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔