- شہریوں کو مفت قانونی مشورے فراہم کرنے کی سروس کا آغاز
- مون سون میں فصلوں کا نقصان، سندھ حکومت نے کاشت کاروں کے متعدد ٹیکسز معاف کردیے
- یوکرین کے نرسنگ ہاؤس میں آتش زدگی سے 15 افرادہلاک، 11 زخمی
- امریکا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے، فضل الرحمان
- 2006ء میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے دو متحدہ کارکنان گرفتار
- ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد پھر خسارہ میں تبدیل
- سندھ میں ہزاروں جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے پنشن فراڈ کا اسکینڈل 10 ارب تک پہنچ گیا
- ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانے والی خواتین کا مؤقف سامنے آگیا
- ایکنک کا اجلاس، بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری
- شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام سے شہری جھنجھلاہٹ کا شکار
- تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سال کی توسیع
- ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام
- بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
- لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا درندہ گرفتار
- آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی
- ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
- عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ
- عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز
بیٹری کو بھول جائیے، چارج کرنے والا پاؤڈر تیار

امریکی فوج کے انجینیئروں نے بجلی بنانے والا انقلابی پاؤڈر تیار کیا ہے جو پانی سے ہائیڈروجن الگ کرکے بجلی بناتا ہے۔ ٹینک والی تصویر میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ امریکی افواج
واشنگٹن: آج دنیا کے اکثر لوگوں کے پاس اسمارٹ فون کی صورت میں کم ازکم ایک آلہ ایسا ضرور ہے جو بجلی استعمال کرتا ہے۔ دوسری جانب جدید جنگوں میں ہر سپاہی کے پاس کئی برقی آلات ہوتے ہیں جنہیں ہر وقت چارج رکھنا ضروری ہوتا ہے ورنہ جان کے لالے پڑسکتے ہیں۔ اب امریکی افواج کی تجربہ گاہ نے ایسا المونیم پاؤڈر بنایا ہے جو پانی میں گھولنے پر توانائی کی بڑی مقدار خارج کرتا ہے۔
یہ دریافت اس وقت اچانک سامنے آئی جب ماہرین نے لیبارٹری میں نینوگیلوانک المونیم پاؤڈر کو پانی میں ڈالا تو تیزی سے بلبلے خارج ہونے لگے۔ معلوم ہوا کہ پاؤڈر سے آب پاشیدگی (ہائیڈرولائیسِس) کا عمل شروع ہوگیا تھا یعنی پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن کے ایٹموں میں تقسیم ہونے لگا۔ اگرچہ المونیم کے متعلق ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ یہ آب پاشیدگی کرتا ہے لیکن اس ری ایکشن کو ممکن بنانے کے لیے اس میں کوئی نہ کوئی اضافی عمل انگیز (کیٹالسٹ) ملانا پڑتا ہے۔ تاہم نینومٹیریل سے یہ کام آسان اور تیز رفتار ہوگیا ہے۔
یہ عمل اتنا تیز اور بہتر ہے کہ ایک کلوگرام المونیم پاؤڈر سے 220 کلوواٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے اور وہ بھی صرف تین منٹ میں اور اس سے بہت سے برقی آلات چلائے جاسکتے ہیں۔
ابتدائی ٹیسٹ میں اس سے ایک ماڈل ٹینک کو چلایا گیا جس سے اس کی افادیت ثابت ہوچکی ہے۔ بجلی بنانے والے جادوئی پاؤڈر سے پانی میں شامل ہائیڈروجن الگ کرکے اس ہائیڈروجن کو توانائی کے حصول میں استعمال کیا جاتا ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق سفوف کو کئی کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً مشن مکمل کرکے ازخود تباہ ہوجانے والے تھری ڈی پرنٹڈ ڈرونز اور روبوٹس کے علاوہ فوجیوں کے زیرِاستعمال رابطہ آلات بھی چلائے جاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔