آرمی چیف نے واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا

ویب ڈیسک  پير 14 اگست 2017
پرچم کے سب سے اوپری کنارے پر ’’اللہ اکبر‘‘ بھی کندہ ہے ۔ فوٹو: فائل

پرچم کے سب سے اوپری کنارے پر ’’اللہ اکبر‘‘ بھی کندہ ہے ۔ فوٹو: فائل

واہگہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے ملحقہ واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا۔

12 بجتے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈر پر بٹن دبا کر ایشیا کے سب سے بلند پرچم کی کشائی کی۔ واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی بلندی 400 فٹ جب کہ اس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔

پرچم کے اوپری کنارے پر ’’اللہ اکبر‘‘ بھی کندہ ہے۔ پاکستانی پرچم کو بھارت میں بھی دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اس کے علاوہ فضا ’’اللہ اکبر‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔