- راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار
- پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
دس ہاتھیوں سے بھی زیادہ بھاری، دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار

دیوقامت ہونے کے باوجود یہ بہت معصوم تھا اور صرف پیڑ پودے کھا کر اپنا پیٹ بھرا کرتا تھا۔ (فوٹو: امریکن نیچرل ہسٹری میوزیم)
واشنگٹن: امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے گزشتہ سال ایک بہت بڑے ڈائنوسار کے ادھورے رکازات (فوسلز) کو مختلف تکنیکوں کی مدد سے مکمل کیا جس سے معلوم ہوا کہ یہ 122 فٹ لمبا اور 63 ٹن وزنی ڈائنوسار تھا۔
اب اس کا تفصیلی جائزہ ریسرچ جرنل ’’پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی‘‘ میں شائع ہوا ہے جس میں اسے ’’پیٹاگوٹائٹن مایورم‘‘ (Patagotitan mayorum) کا نام دیتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ یہ اب تک کا دریافت ہونے والا، دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار بھی ہے۔
اس کا عجیب و غریب نام ظاہر کرتا ہے کہ یہ ارجنٹینا کے علاقے ’’پیٹاگونیا‘‘ سے دریافت کیا گیا، اس کا تعلق دیوقامت ڈائنوساروں کے گھرانے ’’ٹائٹانوسارس‘‘ ہے جبکہ ’’مایورم‘‘ اس قبیلے کا نام ہے جو اس کے دریافت ہونے کی جگہ کے قریب واقع ہے۔
دوسرے بڑے ڈائنوساروں کی طرح یہ بھی نبات خور یعنی پیڑ پودے کھانے والا جانور تھا جو مذکورہ علاقے میں آج سے تقریباً 10 کروڑ سال پہلے کے زمانے میں پایا جاتا تھا۔
اپنی بہت بڑی جسامت اور 10 بالغ افریقی ہاتھیوں جتنے وزن کے ساتھ اسے اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنوسار بھی قرار دیا جارہا ہے لیکن بعض ماہرین کو شبہ ہے کہ یہ فیصلہ بہت جلد بازی میں کیا گیا ہے کیونکہ اگر اس کے ادھورے رکازات احتیاط سے مکمل کیے جاتے تو ممکنہ طور پر اس کی جسامت 112 فٹ سے زیادہ نہ ہوتی جبکہ اس کا وزن بھی 50 ٹن کے لگ بھگ ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔