سری لنکن ٹیم کی برانڈ ویلیو برقرار1بلین77ملین روپے کی اسپانسر شپ بڈ
ملک کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی نے چار برسوں کیلیے ایک ارب ستر کروڑ روپے سے زائد کی اسپانسر شپ بڈ دی ہے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم گوکہ ان دنوں زیادہ اچھا کھیل پیش نہیں کر رہی تاہم اس کی برانڈ ویلیو برقرار ہے۔
آئندہ چار برس کیلیے اسپانسر شپ کے سلسلے میں بورڈ کو خاصی پُرکشش آفرز موصول ہوئی ہیں،ملک کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی نے یکم مئی 2013 سے30 اپریل 2017تک کیلیے ریکارڈ ایک بلین 77ملین روپے کی اسپانسر شپ بڈ دی ہے، بورڈ نے کچھ عرصے قبل اس سلسلے میں ٹینڈرز جاری کیے تھے۔
حکومتی سری لنکن ٹی بورڈ نے ایک بلین دوسو ہزار کی بڈ جمع کرائی، بورڈ آفیشلز اب سر جوڑ کر بیٹھے ہیں کہ کس کمپنی کے ساتھ معاہدے کریں۔ موجودہ اسپانسر سری لنکا ٹیلی کام موبی ٹیل نے کوئی پیشکش نہیں جمع کرائی،اس نے اپریل 2010میں630.5ملین روپے میں 3 سالہ معاہدہ کیا تھا۔