- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
- سرائیکی ثقافتی دن سرکاری سطح پر کب منایا جائے گا؟
- ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی
چوہدری نثار کا سردار یعقوب کو (ن) لیگ کا قائم مقام صدر بنانے پر تحفظات کا اظہار

ایک مرتبہ پھر پارٹی معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات میں دوریاں گہری ہوتی جا رہی ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ نے سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے سردار یعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ لاہور میں ہی کرنا تھا تو پھر پارٹی اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر شکوہ کیا کہ میاں نواز شریف نے میری بات نہیں مانی، کہتا رہا کہ اداروں سے لڑائی نہ لڑیں، ایک مرتبہ پھر پارٹی معاملات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا بلکہ پارٹی صدارت کا میڈیا پر پہلے ہی اعلان کر دیا گیا۔
دوسری جانب اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا کہ چوہدری نثارعلی ہمارے سینئر ہیں اور ان کی باتیں سنی جانی چاہیئں جب کہ ہمارے ہاں تاثر یہی تھا کہ آپ کی باتیں سنی جا رہی ہیں جب کہ وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کے بیان کی حمایت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔