پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اگست 2017
ڈینگی وائرس میں اضافے کے بعد آج پنجاب سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں پشاور پہنچ رہی ہیں، محکمہ صحت : فوٹو : فائل

ڈینگی وائرس میں اضافے کے بعد آج پنجاب سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں پشاور پہنچ رہی ہیں، محکمہ صحت : فوٹو : فائل

پشاور: شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں اور علاقہ تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 800 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زیکا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلانے والے مچھروں سے نمٹنے کا انوکھا منصوبہ

ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم اسٹار نور ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں

محکمہ صحت کے پی کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے اب تک 4 ہزار 9 سو افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے اور ڈینگی وائرس میں اضافے کے بعد آج پنجاب سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں پشاور پہنچ رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔