نوازشریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک  پير 21 اگست 2017
اجلاس میں آئینی اصلاحات ترمیمی بل پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ : فوٹو : فائل

اجلاس میں آئینی اصلاحات ترمیمی بل پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور مل کر نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اور پارلیمان میں حکمران جماعت کی حتمی حکمت عملی پر بھی مشاورت جاری ہے جب کہ ارکان کو انتخابی اصلاحات پر ترمیمی بل سے متعلق بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔ اجلاس میں آئینی اصلاحات ترمیمی بل پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی نے جس اتحاد کامظاہرہ کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی ، پارٹی نے تمام اراکین کو متحد رکھا ہے، میر ے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں، ہم سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں،  عدالت نے جوفیصلہ دیا عوام نے اس کو مسترد کردیا ، ہم مل کر نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے، میں ہر وقت آپ کے لئے حاضر ہوں آپ سے دور نہیں ہوں گا، آپ سب کو مل کر میرے ساتھ کام کرنا ہوگا کیونکہ آپ ساتھ دیں گے تو نواز شریف کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔