اسپاٹ فکسنگ: خالد لطیف ٹریبیونل میں حتمی دلائل دینے پر آمادہ

اسپورٹس رپورٹر  پير 21 اگست 2017
کرکٹر کے وکیل بدر عالم نے جواب تیار کر لیا جس میں کرکٹر کے پرانے موقف کا اعادہ کیا گیا ہے، ذرائع۔  فوٹو: فائل

کرکٹر کے وکیل بدر عالم نے جواب تیار کر لیا جس میں کرکٹر کے پرانے موقف کا اعادہ کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹریبیونل کی کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد اب حتمی دلائل دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے بار بار یوٹرن لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریبیونل کی کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد اب وہ حتمی دلائل دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر کے وکیل بدر عالم نے جواب تیار کر لیا جس میں کرکٹر کے پرانے موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ٹریبیونل کی کارروائی غیرقانونی ہے اور ہمیں گواہان سے جرح کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

کرکٹر حتمی دلائل جمع کروانے کیلیے ٹریبیونل سے 2 مرتبہ مہلت طلب کر چکے ہیں جبکہ ٹریبونل نے خالد لطیف کو 22 اگست کو دلائل جمع کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔