واٹربورڈمحکمہ ہیومن ریسورسز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ وار رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ کو دی جائے،مصباح الدین فرید کی ہدایت


Staff Reporter February 16, 2013
ہفتہ وار رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ کو دی جائے،مصباح الدین فرید کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے ادارے کے محکمہ ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ اپنے ریکارڈ کو ایک ماہ میں مکمل طور پر کمپیوٹرائز کرے۔

اس کی ہفتہ وار پروگریس رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ کو دی جائے ،جبکہ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیو من ریسورسز (ایڈمنسٹریشن )ڈپارٹمنٹ سے مکمل تعاون کریں تاکہ ملازمین کا مکمل ریکارڈ مرتب ہوسکے،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر HRDA کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کی ڈاکو مینٹیشن اور ریکارڈ جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ نہیں اور آفس مینجمنٹ و ایڈمنسٹریشن میں ماڈرن پروسیجر اختیار نہ کرنے اور پرانے فائلنگ سسٹم کے باعث دفتری طریقہ کار اور ورک مین شپ معیاری نہیں جبکہ ریکارڈ رکھنے کا طریقہ کار بھی بہتر نہیںجس کی وجہ سے دشواری لاحق ہو رہی ہے۔

5

ڈاکو منٹیشن کی پریزینٹیشن ،اور فائلنگ سسٹم جدید معیار کا متقاضی ہے تاکہ ریکارڈ بہتر طورپر مرتب ہو اور محفوظ بھی رہے لہذا HRDA ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کمپری ہینسو ڈیٹا بیس سسٹم بنائیں ،جس میں ملازمین کے بارے میں ہر قسم کا تمام ریکارڈ سرکاری نو ٹیفکیشنز،اسٹیبلشمنٹ کے امور محفوظ ہوں لہذا اس سسٹم کو جدید کمپیو ٹرائز ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیاجائے۔