وین رونی کی ڈیزائن کردہ ہیروں جڑی موٹرسائیکل آئندہ ہفتے نیلام ہوگی

موٹر بائیک کی نیلامی سے حاصل شدہ رقم بیماری سے متاثر ہونے والے نوجوانوں کی امداد کے ادارے کو ملے گی۔


Sports Desk February 18, 2013
موٹر سائیکل میں رونی کی تیارکردہ کئی خصوصی سہولیات شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

انگلش فٹبال اسٹار وین رونی کی ڈیزائن کردہ ہیروں جڑی موٹرسائیکل آئندہ ہفتے کے چیریٹی شو میں نیلام ہوگی۔

اس کے60 ہزار پاؤنڈ تک فروخت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، 2012 لاؤج جینسن کو 20 فروری کو چیسٹر میں نیلامی کیلیے پیش کیا جائے گا، حاصل شدہ رقم بیماری سے متاثر ہونے والے نوجوانوں کی امداد کے ادارے کو ملے گی۔ موٹر سائیکل میں رونی کی تیارکردہ کئی خصوصی سہولیات شامل ہیں۔ اپنے ڈیزائن پر تبصرہ کرتے ہوئے فٹبال اسٹار نے کہا کہ مجھے بے مثال 'وین رونی' لاؤج جینسن کسٹم بائیک کا ڈیزائن پیش کرنے پر بہت خوشی ہے۔