ملیر ندی سے بجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے مصباح فرید

ریتی اوربجری نکالنے کا عمل نہ روکا گیا تو بلک واٹر سپلائی لائنیں ٹوٹ سکتی ہیں.


Staff Reporter February 20, 2013
ریتی اوربجری نکالنے کا عمل نہ روکا گیا تو بلک واٹر سپلائی لائنیں ٹوٹ سکتی ہیں۔ فوٹو: فائل

ایم ڈی واٹر بورڈ مصبا ح الدین فرید نے کہا ہے کہ ملیر ندی سے ریتی اور بجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واٹر بورڈ کی جانب سے بار بار اس طرف توجہ دلانے کے باوجود ریتی بجری نکالنے سے واٹر بورڈ کی بلک فراہمی آب کی لائنوں اور تنصیبات کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر ریتی اور بجری نکالنے کے عمل کو نہ روکا گیا تو واٹر بورڈ کی بلک واٹر سپلائی لائنیں ٹوٹ سکتی ہیں اور کراچی کے لیے فراہمی آب کا نظام مفلوج ہو نے سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے،کراچی کو پانی تر سیل کر نے والی بلک فراہمی آب کی لائنوں اور ڈملوٹی کے کنوئوں سے پانی فراہم کرنے والی کنڈیو ٹ کے اطراف سے ریتی بجری اٹھانے کی وجہ سے فراہمی آب کے نظام کو نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔

1

عرصہ دراز سے ملیر ندی پر ریتی بجری اٹھانے کے لیے کھدائی کرنے کی وجہ سے واٹر بورڈ کی کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائنیں اور کنڈیو ٹ پر مختلف مقامات سے زمین سے باہر نظر آنے لگی ہیں اس بات کے شدید خطرات لاحق ہیں کہ شدید بارشوں کے دوران برساتی پانی کے ریلے کے دبائو کی وجہ سے فراہمی آب کی لائنیں ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو کر اکھڑنہ جائیں، منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈنے کراچی پولیس سمیت متعدد حکام کو متعدد بار اس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو فراہمی آب کے نظام کی لائنوں کے لئے حفاظتی انتظامات مو ثر بنانے کی درخواست کی۔