پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر بم حملے لمحہ فکریہ ہے شاہی سید

حاجی شاہ روم کی شہادت اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،حملے معمول بن چکے.


Staff Reporter February 20, 2013
جنازہ و تدفین میں رہنمائوں کی شرکت،بشیر جان کا دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے پارٹی رہنما حاجی غلام حسین کے گھر پر کریکر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں رہنمائوں کے گھروں اور کاروباری مراکز کو بموں سے اڑانا لمحہ فکریہ ہے۔

حاجی شاہ روم میاں کی شہادت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے رہنمائوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں،ہم ان دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں،دریں اثنا پٹیل پاڑہ میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے ممبر شہید حاجی شاہ روم میاں کی نماز جنازہ پٹیل پاڑہ میں ادا کی گئی۔

2

نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان ، مرکزی رہنما رانا گل آفریدی ، رکن سندھ اسمبلی امیر نواب خان ، عہدیداران، کارکنان و اہل علاقہ نے شرکت کی ، شہید حاجی شاہ روم میاں کی تدفین خاموش کالونی قبرستان میں کردی گئی،علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان اور دیگرنے سانحہ کوئٹہ ہزارہ ٹائون کے خلاف نمائش میں جاری دھرنے میں شرکت کی۔