جنس کی تبدیلی کے بعد درویش کو علاج کی جلدی ہوگئی

ہم بہت خوش ہیں کہ ایک اور دوست آگیا اب ساتھ کرکٹ کھیلاکریں گے،بھائی.


Staff Reporter February 20, 2013
درویش کی مختلف پلاسٹک سرجریاں ہونگی،جنسی تبدیلی کا عمل قدرتی ہے، ڈاکٹر مراد. فوٹو : فائل

نگہت سے درویش بننے والامنگل کو شہر میں جاری کشیدگی کے باعث اسپتال معائنے کیلیے نہیں جاسکا۔

درویش کواب اپنے مکمل علاج کی جلدی ہے اور وہ علاج کیلیے بیتاب ہے، اہل محلہ بھی اسے دیکھنے کیلیے گھرآرہے ہیں، لڑکا بننے کی اطلاع آبائی علاقے سوات میں بھی دیدی گئی ہے، درویش ابھی ایک دینی مدرسے میں اسلامی تعلیم حاصل کررہا ہے لڑکا بننے پروہ اسکول جانے کا خواہشمند ہے۔

درویش کا کہنا تھا کہ جب وہ لڑکی تھی تو اس کی بہت ساری سہیلیاں تھیں لیکن اب ان میں سے مجھ سے کم ہی ملتی ہیں، ابھی نیا شناختی کارڈ نہیں بنوایا، ایک ہفتے قبل تک نگہت محلے میں سب کیلیے انجان اورگمنام تھی اب محلے والے اسے درویش کے نام سے پکارنے لگے ہیں،اس کے بھائی نے بتایاکہ ہم بہت خوش ہیںکہ میرا ایک اور دوست آگیا اب درویش کے ساتھ اتوارکوکرکٹ میچ بھی کھیلاکریںگے۔

6

اس نے بتایاکہ ڈاکٹروں نے جب لڑکا ہونے کی اطلاع دی تو اہل خانہ حیران رہ گئے تھے جب اس کے ٹیسٹ کرائے تو یقین آیا کہ نگہت اب لڑکا بن رہا ہے، بھائی نے بتایا کہ قدرتی طورپر جنس کی تبدیلی کے بعد درویش بہت خوش ہے اور وہ اب لڑکوں کا لباس پہن رہا ہے، ہم نے اس کے لیے قمیض شلوار بھی سلوائی ہیں، علاقے کے ڈاکٹر مراد نے بتایا کہ درویش کی کچھ پلاسٹک سرجریاں ہوں گی، انھوں نے بتایا کہ 20 سالہ نگہت سے درویش بننے والے کی جنس قدرتی طور پر تبدیل ہوئی ہے۔