ویسٹ زون میں کوئی نو گوایریا نہیں جاوید اوڈھو

76پولیس مقابلوں میں 12 ٹارگٹ کلرز سمیت 1792 ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا.


Staff Reporter February 21, 2013
ڈی آئی جی جاوید اوڈھو پریس کانفرنس کررہے ہیں ، دوسری جانب برآمد اسلحہ اور دستی بم دکھایا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران زون ویسٹ پولیس کے 10 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا جبکہ 76 پولیس مقابلوں میں 12 ٹارگٹ کلرز سمیت 1792 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 10 جرائم پیشہ عناصر بھی مارے گئے۔

ویسٹ زون میں کوئی بھی نو گوایریا نہیں جہاں پولیس نہ جا سکے، ہم عوام کے خادم ہیں اور ان ہی کے لیے کام کرتے رہیں گے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بنائی جانے والی ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے والے بینکوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں ویسٹ زون پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

3

جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ منگھوپیر پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر شفیق ولد محمد رفیق کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جس نے دوران تفتیش قتل 34 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم 3 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور 2012 میں ضمانت پر رہا ہو کر آنے کے بعد مزید 6 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے، جاوید اوڈھو نے کہا کہ تھانوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے حکمت عملی مرتب کی ہے اور خفیہ نیٹ ورک کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔