سانحہ ہزارہ ٹاؤن 37 زخمیوں کا شہر کے 2 نجی اسپتالوں میں علاج شروع

گل افشاں دوران سفرجاں بحق،زخمیوں میں 8بچے بھی شامل،4مریض جھلسے ہوئے ہیں


Staff Reporter February 22, 2013
گل افشاں دوران سفرجاں بحق،زخمیوں میں 8بچے بھی شامل،4مریض جھلسے ہوئے ہیں فوٹو: فائل

کوئٹہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے زخمیوںکوکراچی کے2 نجی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا تاہم ایک خاتون کوئٹہ سے کراچی منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئی۔

37 زخمیوں کوکراچی لایاگیا جس میں میں8 بچے اور10 افراد شامل ہیں،4جھلسے ہوئے مریضوںکوبھی داخل کیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے 37 زخمیوں کو ایئرفورس کے سی130 طیارے کے ذریعے فیصل بیس لایاگیا جنھیں جمعرات کو علی الصباح آغاخان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیاگیا، منتقلی کے وقت مستعفی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد، وحدت المسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل، سیکریٹری صحت آفتاب کھتری اورڈاکٹر امداداللہ صدیقی بھی موجود تھے،زخمیوںکی کراچی منتقلی کے وقت کوئٹہ کے ڈاکٹروںکی ٹیم اور زخمیوں کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ آئے تھے۔

7

تاہم زخمیوںکی منتقلی کے وقت دوران سفر 60 سالہ گل افشاں طیارے میں جاں بحق ہوگئی جس کی میت بھی آغاخاں اسپتال لائی گئی تھی، زخمیوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوںکی اکثریت کے سروں اورجسم کے دیگرحصوں میں گہرے زخم آئے ہیں،اس وقت کراچی کے2 نجی اسپتالوں کے مختلف وارڈوں میں ان زخمیوںکو منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دریںا ثنا مستعفی صوبائی و زیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن لازمی ہوگیا ہے ، دہشت گرد جب چاہتے ہیں اپنی کارروائیاں کرکے معصوم افراد کی جان لے لیتے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ان کے خلاف فوجی آپریشن کرے، سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کے علاج کی نگرانی ای ڈی او ہییلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کو سونپی گئی ہے۔