سب کیلیے قابل قبول بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائےشاہی سید

آرڈیننس آرڈیننس کھیلنے کے بجائے ایسا بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو,شاہی سید


Staff Reporter February 22, 2013
آرڈیننس آرڈیننس کھیلنے کے بجائے ایسا بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو,شاہی سید فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی پہلی سیڑھی ہے۔

ہمارے ملک کی یہ بد قسمتی ہے کہ بلدیاتی نظام کو آمروں نے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کیلیے استعمال کیا،پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 کی واپسی اور 1979 کے بلدیاتی نظام کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ لیٹ نائٹ آرڈیننس کی سب سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہوئی تھی، آنے والے انتخابات میں سندھ کے عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ کس سیاسی جماعت نے ان کے دل کی آواز کی ترجمانی کی، غیر فطری اقدامات کا انجام صرف اور صرف پچھتاوا ہوتا ہے جسے واپس ہی لینا پڑتا ہے،پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 سندھ کی تقسیم کی بنیاد تھی جسے واپس ہونا ہی تھا،آرڈیننس آرڈیننس کھیلنے کے بجائے ایسا بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔