پائیدار جمہوری نظام پرسب کا اتفاق ہےوزیراعظم

تھرمل پلانٹس کوگیس فراہم کی جائے،اجلاس سے خطاب،ڈیزاسٹررسپانس فورس بنانیکی منظوری


Numainda Express February 22, 2013
تھرمل پلانٹس کوگیس فراہم کی جائے،اجلاس سے خطاب، ڈیزاسٹررسپانس فورس بنانیکی منظوری۔ فوٹو :اے ایف پی/فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میَں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سرکاری ملازمین کو حکومت کیلیے کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

آج عدلیہ، میڈیا آزاد ہے ایک خود مختار پارلیمنٹ ہے اور سب سے بڑھ کر ایک پائیدار جمہوری نظام پر سب کا اتفاق ہے اور یہی پاکستان کا مستقبل ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن کے صدر اور وفاقی یسیکرٹری پلاننگ کمیشن جاوید ملک کی طرف سے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ بیورو کریسی عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

2

دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن نے قدرتی آفات سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے موثر اور فعال طریقے سے نمٹنے کیلیے نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے قیام کی منظوری دے دی،وزیر اعظم ہدایت کی کہ تھرمل پاور پلانٹس کو بلا تعطل گیس اور آئل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔