- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ماہرہ اوررنبیرکی تصاویرنےایک بارپھرہنگامہ مچادیا
ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپورکی حال ہی میں وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے جہاں تصاویر میں دونوں کو سگریٹ پیتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم ’رئیس‘ کے بعد ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا میں خوب ہوئے، بھارتی عوام کے علاوہ بالی ووڈاداکار بھی ماہرہ کے حسن کے سحر سے بچ نہ سکے جب کہ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور نے تو ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ کو بالی ووڈ کی خوبصورت اور دلکش اداکارہ کا خطاب دے دیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ اور رنبیر کی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بعد ازاں رواں سال مارچ میں دونوں اداکاروں کی دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں اسٹیج کے پیچھے کسی بات پربحث کرتے ہوئے نظر آرہے تھے اور یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ ہے تاہم دونوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے درمیان دوستی سے زیادہ اور کچھ نہیں۔
حال ہی میں ماہرہ اور رنبیر کی جاری ہونے والی تصاویر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تصاویر میں دونوں اداکار نیویارک کے ایک ہوٹل کے باہرآدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قربتوں کی خبروں پر ماہرہ کے بعد رنبیر بھی پھٹ پڑے
تصاویرمیں ماہرہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ ان کے ہاتھ میں سگریٹ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
کچھ دیربعد دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں چلتے ہوئے نظرآئے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی موضوع پر بات کرنے کے لیے ہوٹل کے باہر ملاقات کی ہو اوربات ختم ہونے پر دونوں اپنے اپنے راستے پر چلے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔