تیل وگیس تلاش کے مزید لائسنس جاری کرینگے مشیر پٹرولیم

نئی پالیسی آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔


Numainda Express February 23, 2013
کویت مزید 2 لائسنس حاصل کرنا چاہتا ہے، کویتی کمپنی کے وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ کم سے کم مدت میں ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے ملٹی نیشنل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے چیئرمین و مینجنگ ڈائریکٹر نظار الادسانی کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی پالیسی آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔



حکومت کویت پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 2 مزید لائسنس کے حصول میں دلچسپی رکھتی ہے، یہ دونوں لائسنس پہاڑ پور اور رانی پوربلاکس کیلیے مانگے گئے ہیں، وزارت پٹرولیم اس سے پہلے جاتی بلاک بھی حکومتی سطح پر کویت کو دے چکی ہے۔