فائرنگ کے واقعے میں زخمی بچی کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا

نامعلوم ملزمان نے نذر عباس اور ان کی بیٹی پر فائرنگ کی تھی، باپ ہلاک ہوگیا تھا


Staff Reporter February 23, 2013
ڈھائی ماہ قبل فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی مہزر فاطمہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

فیروزآباد میں ڈھائی ماہ قبل ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی بچی کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

واقعے کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات نے علاج کی غرض سے اسے بیرون ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جوکہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ، تفصیلات کے مطابق فیروزآباد کے علاقے میں ڈھائی ماہ قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نذر عباس ہلاک جبکہ ان کی بیٹی مہزر زخمی ہوگئی تھی ، واقعے کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات نے مہزر کو علاج کی غرض سے بیرون ملک بھیجنے کے وعدے کیے جوکہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے ، گذشتہ روز مہزر کو نجی اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا ، اس سلسلے میں مہزر کے چچا شہزاد زیدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ مہزر کے علاج کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ رکھی گئی تھی۔

10

نجی اسپتال کی اتنظامیہ کے مطابق انھیں پچیس سے تیس لاکھ روپے ادا کیے جاچکے ہیں جبکہ باقی پیمنٹ نہیں ملی، شہزاد زیدی نے مزید بتایا کہ بقیہ رقم کے بارے میں حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں کبھی انھیں کہا جاتا ہے کہ بقیہ رقم مہزر کے اکائونٹ میں منتقل کردیے جائیں گے اور کبھی کہا جاتا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کو دیدیے جائیں گے ، انھوں نے مزید بتایا کہ مہزر کا علاج بیرون ملک ممکن ہے لیکن حکومت کی جانب سے سرپرستی نہ ہونے کے باعث اور اتنی سکت نہ ہونے کی وجہ سے مہزر اب گھر میں ہی رہنے پر مجبور ہوگئی ہے۔