25 بھارتی ماہی گیروں کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کالعدم تنظیم کے 5ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، مقابلے کے بعد گرفتار ہوئے تھے.


Staff Reporter/staff Reporter February 23, 2013
کالعدم تنظیم کے 5ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، مقابلے کے بعد گرفتار ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی عزیز اﷲ کھوسو نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار 25بھارتی ماہی گیروں کو 10مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

استغاثہ کے مطابق دو روز قبل میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی حکام نے مذکورہ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہوکر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا اور ان کے لانچوں کو بھی اپنے قبضے میں لیا تھا، بعدازاں تفتیش کیلیے ماہی گیروں کو تھانہ ڈاکس کی تحویل میں دیدیا تھا۔

13

علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن نے پولیس مقابلہ اقدام قتل، منشیات، اسلحہ اور دستی بم رکھنے کے الزام میں گرفتار لیاری گینگ وار اور کالعدم امن کمیٹی اور کالعدم تحریک طالبان کے انور خان ، ساجد ، زاکر گل ، عادل خان اور معین الدین کو 28فروری تک جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی کی تحویل میں دیدیا،استغاثہ کے مطابق گزشتہ روز سی آئی ڈی نے ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات اور دستی بم برآمد کیے تھے۔