سعودی عرب مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ 2افراد ہلاک

مظاہرین کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی ،تین زخمی ہوگئے ،پولیس کا موقف


AFP August 05, 2012
مظاہرین کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی ،تین زخمی ہوگئے ،پولیس کا موقف. فائل فوٹو

KARACHI: سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں اقلیتی فرقے کے ارکان کے احتجاجی مظاہرے میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ قطف کے علاقے میں رات گئے مظاہرین اور سعودی پولیس کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور مظاہرے میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

مشرقی صوبے میں گزشتہ ماہ بھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح کے دوران دو مظاہرین مارے گئے تھے ۔گزشتہ رات گئے ہونیوالے تصادم میں احتجاجی ریلی میں شریک نوجوانوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔جب کہ جوابی فائرنگ سے احتجاج کرنیوالا ایک حملہ آور دم توڑ گیا ۔پولیس نے زخمیوں کو اسپتال داخل کرادیا ہے ۔