کھادکی فروخت میںگزشتہ ماہ60فیصد کمی

جون2012 کے دوران ریکارڈ قائم ہونے کے بعد جولائی میں فروخت 50فیصد سے...


Business Reporter August 05, 2012
جولائی میں3لاکھ90ہزار اوررواں سال کے ابتدائی7ماہ میں31لاکھ ٹن کھاد فروخت. فوٹو فائل

ملک میں کھاد کی فروخت کا جون2012 کے دوران ریکارڈ قائم ہونے کے بعد جولائی میں فروخت 50فیصد سے بھی زیادہ گھٹ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق جولائی2012 کے دوران 3لاکھ 90ہزار ٹن کھاد خریدی گئی جوجون کے مقابلے میں 60 فیصد اور 5 سال کی اوسط سے 22 فیصد کم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران جولائی میں اوسط ساڑھے 5 لاکھ ٹن کھاد فروخت ہوئی، سال 2012 کے پہلے 7ماہ کے دوران مجموعی طور پر یوریا کی فروخت 31لاکھ ٹن رہی جبکہ مقامی طور پر تیار شدہ یوریا کی خریداری 25 فیصد گھٹ کر 21لاکھ ٹن رہی تاہم سستی درآمدی یوریا اب بھی بازار میں موجود ہے جس کی وجہ سے قیمتیں کنٹرول میں رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔