برانڈڈگارمنٹس کی نئی چین پاکستانی مارکیٹ میں داخل

المیرہ کے نام سے پہلے اسٹورکاافتتاح،3سال میں40کھولے جائیںگے،سہیل حامد


Business Reporter August 05, 2012
المیرہ کے نام سے پہلے اسٹورکاافتتاح،3سال میں40کھولے جائیںگے، فوٹو فائل

پاکستان کے برانڈڈ ملبوسات کی متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے سلسلے میں یواینڈ آئی گارمنٹس متحرک ہوگئی ہے۔ یہ بات ہفتہ کو طارق روڈ میں قائم ہونے والے المیرہ برانڈ کے پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب کے دوران کمپنی کے سربراہ سہیل حامد خان نے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات بالخصوص برانڈڈ ملبوسات کو مقامی سطح پر فروغ دینے کیلیے یواینڈ آئی آئندہ 3سال کے دوران المیرہ کے 40 اسٹورز قائم کرے گی، المیرہ کی پراڈکٹس رینج میں مردوں کے کلاسک شلوار قمیض، کرتا، خواتین کے عبایہ اور پارٹی ویئرسوٹس شامل ہیں، المیرہ اسٹور کو نہایت تخلیقی انداز میں ڈیزائن کیاگیاہے جسے پزیرائی ملنے کی صورت میں توقع ہے کہ مقامی صنعتی شعبہ بھی اس نئے رحجان کی تقلید کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ المیرہ اسٹورکھولنے کیلیے متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کی مختلف چینزاور سرمایہ کاروں کے ساتھ مذاکرات عملی جاری ہے۔