سائیڈبوٹم کوکیریئرکےاختتام پرساتھیوں کا دلچسپ اندازمیں خراج تحسین

کرکٹر ریان سائیڈ بوٹم کو20 سالہ کیریئر کے اختتام پر ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا


Sports Desk October 05, 2017
فوٹوفائل

JOSO, JAPAN: سابق انگلش کرکٹر ریان سائیڈ بوٹم کو20 سالہ کیریئر کے اختتام پر یارکشائر کے ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

سیزن کے اختتام پر منعقد ہونے والی تقریب میں سائیڈ بوٹم سے کہا گیا کہ وہ ایک سپر ہیرو کا روپ دھار کر شریک ہوں، جب وہ وہاں پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تمام ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے جیسے گھنگریالے بالوں والی وگز پہن رکھی ہیں، انھیں اس تقریب میں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔