عمدہ کام کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرونگی دیپکا پڈوکون

پرفیشنل اداکارہ ہوں ،فلم ’’رام لیلا‘‘ میں رنویر کے ساتھ جلوہ گر ہونگی، اداکارہ


Net News February 26, 2013
پرفیشنل اداکارہ ہوں ،فلم ’’رام لیلا‘‘ میں رنویر کے ساتھ جلوہ گر ہونگی، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پروفیشنل اداکارہ ہوں، اپنی آنیوالی فلم میں عمدہ کام کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیا ب رہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ افواہوں پر یقین نہیں رکھتی ۔فلم ''رام لیلا'' میں رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے کہ فلم نگری میں ہیرو اور ہیروئن کے سیکنڈل کی خبریں عام رہتی ہیں ایسی ہی ایک اور خبر آج کل بالی وڈ ہیرو رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کے حوالے سے گرم ہے۔

رنویر سنگھ جو آج کل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم'' رام لیلا'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کے ساتھ دیپکا پڈوکون جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ دیپکا کے دیوانے ضرور ہیں۔

 

مقبول خبریں