پی پی سندھ کے کیخلاف سوچ بھی نہیں سکتی شیرٹالپر

ٹنڈو جام کو تعلقہ کا درجہ دلوانا اولین ترجیح ہے،پی پی حیدرآبادمیں گروپ بندی نہیں


Nama Nigar February 26, 2013
میر شیر محمد ٹالپر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور سندھیوں کے مفاد کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی تعلقہ حیدرآباد دیہی کے صدر میر شیر محمد ٹالپر نے کہا ہے کہ حیدرآباد پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے یہاں ایک نہیں3 یونیورسٹیاں بنائی جائیں ہم حمایت کریں گے۔

مقامی افراد سے حیدرآباد روڈ پر ٹول ٹیکس کی وصولی کے مسئلے کا حل جلد تلاش کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب ٹنڈو جام میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور سندھیوں کے مفاد کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ صدر آصف علی زرداری کی دانشمندانہ پالیسی کی وجہ سے پہلی مرتبہ جمہوری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوریکررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی تعلقہ حیدرآباد و یوسی کے تمام عہدیداران کا اعتماد حاصل ہے اور گروپ بندی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔



پی پی تعلقہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے،مشتاق سپیو نامی شخص پی پی کا عہدیدار نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی گروپ موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارکنان اصرار پر حلقہ پی ایس 50 سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کروا رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ کی ناراضگی یونیورسٹی نہیں بلکہ لیاری کے مسئلے کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے کہاکہ شہریوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹنڈو جام کو تعلقہ کا درجہ دلوانا اور اسپتال کا قیام میری اولین ترجیح ہے۔ میر شیر محمد ٹالپر نے پریس کلب کے لیے 30 ہزار روپے کا چیک صدر علی محمد جمالی کو دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محب علی مری، اسلم مگسی، رحیم داد، اسلم عمرانی، آصف اقبال، رائو ریاست و دیگر پی پی رہنما بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں