سوئٹزرلینڈ میں فیکٹری ملازم کی فائرنگ 2 افراد ہلاک 7 زخمی

فائرنگ کرنے والے شخص کا بطور مجرم کوئی ریکارڈ نہیں ہے، پولیس


AFP February 27, 2013
فائرنگ کرنے والے شخص کا بطور مجرم کوئی ریکارڈ نہیں ہے، پولیس فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: سوئٹزرلینڈ میں فیکٹری کے ملازم نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا جبکہ واقعہے میں مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مینزنو میں لکڑی کے پلانٹ میں کام کرنے والے ایک شخص نے اچانک فیکٹری میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والا ملازم کوئی عادی مجرم نہیں اورنہ ہی اس حوالے سے اس کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے میں ہلاک اورزخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے، تحقیقات کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا اور ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ڈیلین کے علاقے میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔