اظفر رضوی کی کتاب ’’میرے عالی جی‘‘شائع ہوگئی

عالی جی نے اپنی زندگی شاعری کے نام کردی انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا,ظفر محی الدین اور سحر انصاری .


Staff Reporter February 28, 2013
عالی جی نے اپنی زندگی شاعری کے نام کردی انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا,ظفر محی الدین اور سحر انصاری . فوٹو: فائل

انجمن ترقی اردوکے نائب معتمد اعزازی اظفر رضوی کی کتاب'میرے عالی جی'شائع ہوگئی ہے۔

اس کتاب میں اظفر رضوی نے جمیل الدین عالی سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنا سرپرست اور دوست تسلیم کیا ہے، اس کتاب پر ظفر محی الدین اور سحر انصاری نے تبصرہ کرتے ہوئے جمیل الدین عالی کی شخصیت، شاعری، دوہانگاری، قومی نغمات اور انکی ادبی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالی جی نے اپنی زندگی شاعری کے نام کردی انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔