مہمند ایجنسی شدت پسندوں نے 4 اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

شدت پسنداب تک مہمند ایجنسی میں 100 سے زائد اسکولز کو تباہ کرچکے ہیں، ضلعی انتظامیہ


AFP February 28, 2013
شدت پسنداب تک مہمند ایجنسی میں 100 سے زائد اسکولز کو تباہ کرچکے ہیں، ضلعی انتظامیہ فوٹو: رائٹرز/ فائل

مہمند ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے 4 بوائز اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا کر تباہ کر دیا۔

خفیہ ادارے کے ایک اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان مہمند نے رات ڈھائی بجے کے قریب 4 اسکولوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا تاہم ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے اسکولوں میں دیسی ساختہ بم نصب کر کے انہیں تباہ کیا ،انتظامیہ کے مطابق شدت پسنداب تک مہمند ایجنسی میں 100 سے زائد اسکولز کو تباہ کرچکے ہیں۔