ٹنڈوآدم حادثات میں 2 خواتین جاں بحق 2 افراد زخمی

ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک، بچی ٹرین کی زد میں آکر چل بسی


Nama Nigar March 01, 2013
ٹنڈو آدم سٹی پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور بخت خان کو حراست میں لے کر ٹریلرقبضے میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم میں 2 الگ الگ حادثات میں 2 خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد روڈ پر ٹریلر کی ٹکر لگنے کے سے موٹر سائیکل سوار غآزی خان ہنگورو ان کی بیوی مسماۃ حوا اور بیٹی فہمیدہ شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نزدیکی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مسماۃ حوا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں جبکہ غازی خان ہنگورو اور فہمیدہ کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔

ٹنڈو آدم سٹی پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور بخت خان کو حراست میں لے کر ٹریلرقبضے میں لے لیا۔ دوسرے واقع میں ٹنڈو آدم ریلوے اسٹیشن کے مال گودام کے نزدیک مراد چانڈیو کی 6 سالہبیٹی نسرین عرف رانی کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین عوامی ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔

مقبول خبریں