میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 4 کشتیوں میں سوار25بھارتی ماہی گیرپکڑلیے
آپریشن میں جہازوں اور تیز رفتاراسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا
ISLAMABAD:
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پرسمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 4کشتیوں پر سوار 25بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق سمندری آپریشن شمالی سرحد کے قریب کیا گیا جس میں بھارتی کشتیوں اوراس پرسوارماہی گیروں کو تحویل میں لیا گیا، آپریشن میں جہازوں اور تیز رفتاراسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا، بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔