شامحلب کی تاریخی مسجدامیّہ پرباغیوں کا قبضہ12شہری ہلاک

حمص میں دھماکا،ایک ہلاک،24زخمی، اپوزیشن کیلیے 6 کروڑ ڈالرامریکی امدادکا اعلان


AFP March 01, 2013
حمص میں دھماکا،ایک ہلاک،24زخمی، اپوزیشن کیلیے 6 کروڑ ڈالرامریکی امدادکا اعلان فوٹو: فائل

شام کے شہرحلب کی تاریخی مسجدامیہ پرکئی دن کی لڑائی کے بعد باغیوں نے قبضہ کرلیا۔

لڑائی میںنادر کتب کی حامل لائبریری کے علاوہ مسجدکا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا۔ باغی اب سرکاری فوج کا رابطہ کاٹنے کیلیے ایئرپورٹ کے قریب لڑ رہے ہیں۔ سرکاری طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پربمباری جاری رکھی۔ حمص میں سرکاری فوج کے زیرکنٹرول علاقے عکرمہ میں کاربم دھماکے میں ایک شخص ہلاک24زخمی ہوگئے۔ سرکاری طیاروں نے رقامیں بھی مخالفین کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔ دمشق میں باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے جوبارمیں شدیدلڑائی چھڑ گئی ہے۔ دمشق میں سرکاری فوج کے زیرحراست 12 عام شہریوں کو تشددکرکے ہلاک کردیاگیاہے ان میں 4افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔



ادھرامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے روم میں شامی اپوزیشن اتحادکے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران6کروڑ ڈالرکی غیرفوجی امداددینے کا اعلان کیاہے۔ فرینڈزآف سیریاکے رکن 11ممالک نے بھی صدر بشار الاسد کے مخالفین کو مالی امداددینے کا عہدکیاہے۔ اپوزیشن اتحادکی طرف سے بشارالاسدکی فوجوں سے آزادکرائے گئے علاقوں کیلیے اپناوزیراعظم منتخب کرنے کے سلسلے میں استنبول میں ہفتے کوبلایاجانیوالااجلاس ملتوی کردیاگیاہے اورنئی تاریخ کااعلان بھی نہیں کیاگیا۔

مقبول خبریں