بہارکے رنگوں میں سجے پیراہن

بہارکے موسم میں ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنی قمیص اورکُرتے خواتین کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔


Qaiser Iftikhar March 03, 2013
انعم اسلم۔ فوٹو: محمود قریشی/ایکسپریس

سردی گئی بہارآئی، بہارکے موسم کے تواپنے منفرد انداز ہیں۔

بہارکے موسم میںجہاں پھول کھلتے ہیں، ویران درختوں پرپتے دکھائی دیتے ہیں وہیں خواتین کے پہنائوں میں بھی زبردست تبدیلی دکھائی دیتی ہے۔ بہارکے موسم میں ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنی قمیص اورکُرتے خواتین کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔ کوئی ان کے ساتھ شلواراورپاجامااستعمال کرتا ہے کوئی جینز کی پتلون کے فیشن کو اپناتا ہے، اسی لئے توانہیں 'بہارکے رنگوں سے سجے پیراہن ' کہا جاتا ہے۔

''روزنامہ ایکسپریس'' کے میگزین کے شوٹ کے دوران ماڈل انعم کا کہنا تھا کہ بہارآتی ہے توزندگی میں خوبصورت تبدیلی آنے لگتی ہے۔ اداسی کے بادل چھٹ جاتے ہیں ، پرندے چہچانے لگتے ہیں۔ فضاء میں تازگی محسوس ہوتی ہے اورپھولوں کی خوشبوموسم اوربھی خوبصورت بنادیتی ہے۔ اس موسم میں ہلکے اورشوخ رنگ کے پہناوے خواتین کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں۔ سیروتفریح اور تقریبات کیلئے دلکش رنگوں سے سجے ملبوسات ہی نوجوان لڑکیوںکو بھی پسند آتے ہیں۔