ٹی 10 کرکٹ لیگ؛ سرفراز احمد بنگال ٹائیگرز کی قیادت کریں گے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 25 اکتوبر 2017
ایونٹ میں 6 فرنچائز ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ فوٹو:فائل

ایونٹ میں 6 فرنچائز ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ فوٹو:فائل

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹی 10 کرکٹ لیگ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت سنبھالیں گے۔

سرفراز احمد دسمبر میں یواے ای میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت سنبھالیں گے جب کہ اس کا انکشاف ٹیم کے شریک مالک انیس ساجن نے کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرفراز احمد نے بکی کا جال توڑ کر مثال قائم کردی

انیس ساجن نے میڈیا کو بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ سرفراز احمد ہماری ٹیم کی قیادت کریں اور اب مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہورہا ہے، دوسری جانب کیرالہ کنگز کے شریک اونر حسین آدم علی نے کہا کہ ہم ایون مورگن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر بہت مسرور ہیں۔ واضح رہے ایونٹ میں 6 فرنچائز ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔