بھارتی بورڈ نے نہراکو شانداراندازمیں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت کردیا

فیروز شاہ کوٹلہ کا ایک باکس نہرا کی فیملی اور دوستوں کیلیے بھی مختص کیاگیا تھا


Sports Desk November 02, 2017
فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی کرکٹ بورڈ نے اشیش نہرا کو شاندار انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت کردیا، وہ گذشتہ دنوں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے اورانھوں نے الوداعی میچ ہوم کراؤڈ کے سامنے دہلی میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

جس پر بھارتی بورڈ نے انھیں نیوزی لینڈ سے سیریز کے پہلے ٹی 20 میں بدھ کو یہ موقع فراہم کردیا، اس موقع پر اسٹیڈیم میں ان کے فیئرویل کی مناسبت سے بینر بھی آویزاں کیاگیا۔

میچ سے قبل بھارتی کرکٹرز دھونی اور کوہلی نے انھیں ٹرافی بھی پیش کی، اس کی ویڈیو بھی بھارتی بورڈ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، فیروز شاہ کوٹلہ کا ایک باکس نہرا کی فیملی اور دوستوں کیلیے بھی مختص کیاگیا تھا۔