حسین اور حسن نواز کے 10 کمپنیوں میں ملکیتی شیئرز منجمد

ویب ڈیسک  اتوار 5 نومبر 2017
احتساب عدالت کے حکم پر حسن اور حسین نواز کے شیئرزمنجمد،فوٹو:فائل

احتساب عدالت کے حکم پر حسن اور حسین نواز کے شیئرزمنجمد،فوٹو:فائل

 لاہور: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے 10 کمپنیوں میں موجود لاکھوں حصص منجمد کردیئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایس ای سی پی کے ترجمان نے لاہور میں رجسٹرڈ  10 کمپنیوں میں حسین اور حسین نواز کے تمام ملکیتی حصص منجمد کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  حسن اور حسین کو طلبی کے سمن

ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ حسین نواز کے 10 مختلف کمپنیوں میں 18 لاکھ جب کہ حسن نواز کے 2 کمپنیوں میں 14 لاکھ سے زائد شئیرز ہیں، دونوں کی جن کمپنیوں میں حصے داری ہے وہ اسٹاک ایکسچینجز میں حصص کا لین دین نہیں کرتیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ایس ای سی پی کے سربراہ نے لاہور میں نجی کمپنیوں کے رجسٹریشن آفس کو تحریری طور پر مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کے جن کمپنیوں میں حصص ہیں ان کے ریکارڈ میں کوئی رد و بدل نا کیا جائے اور نا ہی ان کی ملکیت میں کوئی تبدیلی کی جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں حاضری سے مسلسل غیر حاضری پر حسن اور حسین نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ  گرفتاری جاری کرکے انہیں اشتہاری قرار دینے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔