- اسلام آباد میں شہریوں کو ان دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
سندھ اسمبلی میں شہلا رضا اور نصرت سحر کے درمیان نیا رشتہ استوار
کراچی: سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی ایک دوسرے کو امی اور بیٹی کہہ کر پکارتی رہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج پھر گرما گرمی ہوئی اور ایوان مچھلی بازار بنا رہا۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں متعدد بار تلخ کلامی ہوئی جب کہ حزب اختلاف کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ اسمبلی کا ماحول اس وقت گرم ہوگیا جب ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے آتے ہی وقفہ سوالات شروع کرادیا۔
مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی اسپیکر سے مائیک کھولنے کا کہا تو شہلا رضا نے انہیں بیٹا کہہ کرچپ کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ کی اچھی کوریج ہورہی ہے آپ سوال کرسکتی ہیں لیکن کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بناسکتیں۔
نصرت سحر عباسی نے جواب میں کہا کہ اسپیکر کا کام تنقید کرنا نہیں، امی جان آپ میرا مائیک تو کھلوا دیں، جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ایم کیوایم پاکستان کی ہیر سوہو نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن رکن ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا آپ سوال کریں مجھے نہ سمجھائیں میرے فرائض کیا ہیں میں اس لئے نہیں بیٹھی آپ مجھ پر تنقید کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔