واٹر بورڈ ڈیزل پمپوں کی تبدیلی کیلیے فنڈزسے ٹھیکیداروں کو ادائیگی

ڈائریکٹر اکاؤنٹس عمران زیدی نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، ذرائع.


Staff Reporter March 06, 2013
ڈائریکٹر اکاؤنٹس عمران زیدی نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا،ذرائع. فوٹو: فائل

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ڈیزل پمپوںکی بجلی کے پمپوں سے تبدیلی کیلیے آنے والے فنڈز دیگر مدوں میں خرچ کردیے گئے۔

ادارے کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس عمران زیدی نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم اس کے باوجود یہ خلاف ضابطہ کارروائی کی گئی،باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مقام پر 1943 سے نصب ڈیزل پمپوں کو بجلی کے پمپوں سے تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی۔

6

اس منصوبے کے بعد کراچی میں فراہمی آب کے پمپنگ اسٹیشنوں کی استعداد اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا جس سے نہ صرف فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہوتی بلکہ شہریوں کو بھی فائدہ پہنچتا،اس منصوبے کا افتتاح گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا تھا مگر اس کے باوجود اس منصوبے پر معمولی نوعیت کا بھی کام نہیں ہوا ہے، واٹربورڈ کی انتظامیہ نے ایک مخصوص مد میں آنے والی رقم سے قوائد کے برخلاف دیگرمنصوبوں کے ٹھیکیداروں کو ادائیگی کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ادارے کی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اکاؤنٹس عمران زیدی نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ یہ خلاف ضابطہ عمل ہے اگر نیب اوردیگرتفتیشی اداروںکو اس بارے میں علم ہوگیا تو ادارے کے افسران کیلیے سخت مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں مگر ادارے کی انتظامیہ نے عمران زیدی کو سخت دباؤ میں لاکر ان پر زور دیا کہ اس رقم سے دیگر ٹھیکیداروںکو ادائیگیاں کردی جائیں جس پر عمران زیدی بھی ایسا کرنے پر مجبور ہوگئے۔