موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی

پابندی آئی جی سندھ کی سفارش پر عائد کی تھی جو دو دن جمعرات اور جمعے کے لیے لگائی گئی تھی۔


Staff Reporter November 11, 2017
پابندی آئی جی سندھ کی سفارش پر عائد کی تھی جو دو دن جمعرات اور جمعے کے لیے لگائی گئی تھی۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائدکی جانے والی پابندی گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہوگئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائدکی جانے والی پابندی گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہوگئی۔ مذکورہ پابندی آئی جی سندھ کی سفارش پر عائد کی تھی جو دو دن جمعرات اور جمعے کے لیے لگائی گئی تھی۔