میرا کا عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کا مشورہ

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
عدالت نے میرا کے کیس کا 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام متفرق درخواستوں کو خارج کردیا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے میرا کے کیس کا 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام متفرق درخواستوں کو خارج کردیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اچھے سیاستدان ہیں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کرلینی چاہئے۔

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا آج لاہورکی فیملی عدالت میں تکذیب نکاح کی سماعت کے لیے پیش ہوئیں۔ سماعت کے دوران فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح  کےکیس سے متعلق درخواستوں پر9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے تکذیب نکاح کیس میں تمام متفرق درخواستوں کو خارج کردیا اور کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت آج ہوگی

اس موقع پرعدالت سے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنے ماضی کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاستدان سے شادی کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تاہم انہوں نے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے اورجلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کے متعلق سوال پر میرا نے شرماتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کرلینی چاہئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا والدین کا کام ہے، میرا

واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ میرا پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے کئی بار شادی کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ ایک موقع پر انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نئے پاکستان میں عمران خان کو نیا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہیں اور اگر عمران خان انہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو وہ انکار نہیں کریں گی بلکہ فوراً حامی بھرلیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔