سری لنکا کی تھرو بال ٹیم نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا

کراچی کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث قومی چیمپئن شپ بھی منسوخ کردی گئی


Sports Reporter March 08, 2013
کراچی کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث قومی چیمپئن شپ بھی منسوخ کردی گئی۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کی 16 رکنی تھرو بال ٹیم نے سیکوریٹی خدشات کے باعث اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا۔

پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے جمعہ سے کراچی میں ہونے والی قومی تھرو بال چیمپئن شپ بھی ملتوی کر ڈالی، فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے 26 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔

9

شیڈول میں ڈائو یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں2 میچوں کے علاوہ ساحل سمندر پر ایک بیچ میچ بھی طے تھا لیکن شہر قائد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سری لنکا کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا گیا، مقبول آرائیں کے مطابق امن و امان کی حالات کی وجہ سے ملک بھرسے آنے والی مختلف ٹیمیں بھی ہچکچاہٹ کا شکار تھیں جس کے بعد قومی تھرو بال چیمپئن شپ بھی ملتوی کر دی گئی ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں سری لنکا کو پاکستان آنے کی دوبارہ دعوت دی جائے گی۔