جونیئر چیمپئن شپ پاکستانی باکسرز کی شرکت مشکوک

تاحال فلپائن کے ویزے جاری نہیں ہوسکے، آج معاملہ حل ہوجائے گا، اکرم


Sports Reporter March 08, 2013
تاحال فلپائن کے ویزے جاری نہیں ہوسکے، آج معاملہ حل ہوجائے گا، اکرم۔ فوٹو: فائل

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دو گروپس کے درمیان محاذ آرائی کے بعد ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

کراچی میں فلپائن کے قونصل خانہ نے چیمپئن شپ کے لیے جمعرات کوقومی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے، اگر جمعہ کو ویزوں کا اجراء نہ ہوا تو پاکستان11مارچ سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک نہ ہو سکے گا۔ دریں اثناء رابطے پر اکرم خان نے کہا کہ پی بی ایس کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے انھوں نے 7رکنی قومی جونئیر باکسنگ ٹیم کے ویزوں کے لیے پاسپورٹس جمع کروا رکھے ہیں اور توقع ہے کہ جمعہ کو ویزے لگ جائیں گے جس کے بعد پاکستانی ٹیم اگلے روز ہفتہ کی صبح غیرملکی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے منیلا روانہ ہو جائے گی۔

10

ٹیم میں 3آفیشلز کے علاوہ4 باکسرز شعیب (49کلوگرام) ،حامد حیسن(52 کلو گرام)،سید رضا(56 کلوگرام)،یاسر اقبال اور(91کلو گرام) بھی شامل ہیں۔دوسری جانب رابطے پر فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ہونے کے دعوے دار اقبال حسین نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بیکس بے میں ہونے والی ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے ویزوں کا مسئلہ درپیش ہے ، امید ہے کہ جمعہ کو یہ معاملہ حل ہو جائے گا اور میں بھی فلپائن چلا جائوں گا۔