بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان میں ہیں یا بیرون ملک اس کا علم نہیں امین فہیم

نگراں حکومت کا کام شفاف انتخابات کراناہے تاہم ہوسکتا ہےکوئی چاہتا ہوکہ نگراں سیٹ اپ طول پکڑے،مخدوم امین فہیم


ویب ڈیسک April 25, 2013
بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے خلا کواب تک کوئی پرُ نہیں کر سکا۔مخدوم امین فہیم . فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت کہاں ہے اس کا انہیں صحیح طرح علم نہیں تاہم ہوسکتا ہے کہ وہ بیرون ملک ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام شفاف انتخابات کراناہے تاہم ہوسکتا ہےکوئی چاہتا ہوکہ نگراں سیٹ اپ طول پکڑے۔ انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے خلا کواب تک کوئی پرُ نہیں کر سکا۔


مخدوم امین فہیم نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف ایک آمر تھے اور ان کا کیس قانون اورعدلیہ کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پیروں، راجاؤں یا سیکٹرکمانڈروں کا راج نہیں بلکہ عوامی راج ہے تاہم میڈیا ملکی حالات پر اثراندازہورہا ہے۔