اوباما دنیا کے طاقتور ترین شخص لیکن آئی فون استعمال کرنیکی اجازت نہیں

نیٹ نیوز  جمعـء 6 دسمبر 2013
امریکی صدر کے سیکیورٹی مشیروں نے ان کو آئی فون استعمال کرنے سے اس لیے منع کیا ہے کہ یہ فون محفوظ نہیں۔. فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی صدر کے سیکیورٹی مشیروں نے ان کو آئی فون استعمال کرنے سے اس لیے منع کیا ہے کہ یہ فون محفوظ نہیں۔. فوٹو: اے ایف پی/فائل

واشنگٹن: امریکا کے صدر باراک اوباما دنیا کے طاقتور ترین شخص ہیں لیکن وہ آئی فون استعمال نہیں کرسکتے۔

امریکی صدر کے سیکیورٹی مشیروں نے ان کو آئی فون استعمال کرنے سے اس لیے منع کیا ہے کہ یہ فون محفوظ نہیں۔ وائٹ ہائوس میں بات کرتے ہوئے باراک اوبامانے کہا سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر مجھے آئی فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے تاہم انھوں نے کہاکہ ان کی دونوں بیٹیاں شاشا اور مالیا کے پاس آئی فون ہیں اور وہ گھنٹوں اس کو استعمال کرتی ہیں۔ براک اوباما امریکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو ای میل استعمال کرتے ہیں۔ ای میل استعمال کرنے کا حق حاصل کرنے کیلیے بھی ان کو 2009ء میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ لڑنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔