چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 2 اپريل 2021
چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی، وزارت صحت۔ فوٹو:فائل

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی، وزارت صحت۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

حکام وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اب تک چین سے کورونا ویکسین کی مجموعی طور پر 25 لاکھ 60 ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، 15 لاکھ کورونا ویکیسن سائینو فارم چین کی طرف سے امداد میں دی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ آج پاکستان پہنچنے والی سائینو فارم ویکسین کی ڈوزز کی تعداد 5 لاکھ  ہے، جب کہ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی کین سینو بائیو کی 60 ہزار ڈوز بھی پہنچ چکی ہیں۔ حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے  بتایا کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔