پنوں عاقل کےقریب مسافرکوچ اور ٹرالر میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
واقعے کے نتیجے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے فوٹو: پی پی آئی

واقعے کے نتیجے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے فوٹو: پی پی آئی

سکھر: پنوں عاقل کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42  افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر پنوں عاقل چھاونی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جنہوں نے بس میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر تعلقہ اسپتال پنوں عاقل، سول اسپتال سکھر اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، طبی عملے نے 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔  حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں سے ہے، واقعے کے نتیجے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔